انفرادی اور اجتماعی سطح پر تبدیلی فکر اقبال پر عمل پیرا ہونے سے ممکن ہے : بلال مصطفوی

اقبال خضر عصر ہیں ان کی تعلیمات نسل نو کے لئے امیدوں کے چراغ ہیں : مرکزی صدر MYL
آجکا نوجوان مغربی تہذیب سے تو متاثر ہے مگر اسلامی طرز حیات سے بے راہ رو ی اختیار کر چکا ہے

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر بلال مصطفوی نے "عشرہ فروغ فکر اقبال" کے سلسلے میں یوتھ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے پاکستان کا تصور پیش کیا اور اپنی شاعری کے ذریعے مسلم قوم کو خواب غفلت سے بیدار کیا۔ حکیم الامت چاہتے تھے کہ مسلمان خواب غفلت سے جاگ کر زمانہ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور ایک ایسا خطہ حاصل کریں جہاں وہ آزادی کے ساتھ اپنے اسلامی جمہوری عقائد کے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔ سیمینار سے اشتیاق حنیف مغل اور چوہدری عتیق الرحمان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم اقبال ہم سے اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ نوجوان نسل اقبال کی امیدوں پر پوری اتر رہی ہے یا نہیں۔ آج کا نوجوان عجیب وغریب کشمکش میں مبتلاہے۔ آجکا نوجوان مغربی تہذیب سے تو متاثر ہے مگر اسلامی طرز حیات سے بے راہ روی اختیا کر چکا ہے۔ اقبال نے نوجوان نسل کو ہمہ گیر جدوجہد کا درس دیا۔ اقبال کبھی مایوس ہونے کا درس نہیں دیتے ان کی خوبی یہ ہے کہ وہ کلیت کے پیعامبر ہیں جزیت کے نہیں۔ علامہ اقبال خضر عصر ہیں ان کی تعلیمات نوجوان نسل کے لئے امید کا چراغ ہیں۔ اقبال نوجوان نسل کو شاہین بنانا چاہتے ہیں۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں احساس بیداری پیدا کیا۔ آپ نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلم قوم کواتحاد واتفاق کاپیغام دیا اوراپنی شاعری کو قوم کی اصلاح کا ذریعہ بنایا۔ علامہ اقبال کواپنی زندگی میں تو آزاد وطن دیکھنا نصیب نہ ہوا مگر ان کی ولولہ انگیز شاعری کی بدولت مسلمان آزاد وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ آج ہمیں علامہ اقبال کی اصل فکر کو نوجوان نسل تک پہنچانا ہوگا کیونکہ انفرادی اور اجتماعی سطع پر تبدیلی فکر اقبال پرعمل پیرا ہونے سے ممکن ہے۔ اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو اقبال کی روح کو سکون نصیب ہوگا۔ پاکستانی قوم خصوصا نوجوان نسل علامہ اقبال کے احسانات قیامت تک فراموش نہیں کر سکتی۔ سیمینار میں چوہدری عثمان گجر، میاں کامل قیوم، حافظ وقار ، کاشف چشتی، قمر اقبال، ملک فقیر حسین، حاجی فرخ اعجازنے خصوصی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top